منگل, 07 مئی 2024


سرفراز کی کپتانی،قومی ٹیم کا ویسٹ انڈیز سے ٹکرائو

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے آج گیانا میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم آج سرفراز کی کپتانی میں گیانا میں ویسٹ انڈیز سے ٹکرائے گی ۔پہلا ون ڈے پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا ۔ واضح رہے کہ سرفراز احمدکی کپتانی میں قومی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کی ۔ ٹی ٹوئنٹی میں ان کے اہم ہتھیار شاداب اور حسن تھے ،کپتان کو ون ڈے سیریز میں بھی دونوں کا ساتھ حاصل ہو گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment