اتوار, 19 مئی 2024


جونیئر ہاکی ٹیم آسٹریلیا روانہ

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم آسٹریلیا روانہ ہوگئی، ٹیم آسٹریلیا میں نیشنل جونئیر چیمپئن شپ میں حصہ لے گی،ایونٹ 19 اپریل سے کھیلا جائےگا۔
پاکستان ہاکی ٹیم جنید منظور کی قیادت میں لاہور سے براستہ بینکاک ہوبارٹ کے لیے روانہ ہوئی ہے۔
قومی ٹیم 19 سے 29 اپریل تک ہوبارٹ میں ہونے والی آسٹریلیا کی انڈر 28 چیمپئن شپ میں حصہ لے گی جس کے بعد مینجمنٹ کے اراکین وطن واپس لوٹ آئیں گے جبکہ کھلاڑی آسٹریلیا میں قیام کریں گے اور تین ماہ کے دوران پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے کھلاڑی مختلف کلبوں کی جانب سے ٹریننگ پروگرام اور میچز میں حصہ لیں گے۔
کوچ مدثر علی خان کا کہنا ہے کہ اس طویل دورے سے نوجوان کھلاڑیوں کو جدید ہاکی سیکھنے کا موقع ملے گا۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment