پیر, 13 مئی 2024


عمر اکمل خراب فٹنس کے باعث ٹیم سے ڈراپ

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) اب یہ بات تقریباً یقینی ہے کہ ویسٹ انڈیز کےخلاف چار ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی کارکردگی اکمل کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لینے والی پاکستانی ٹیم میں جگہ نہیں دلاسکے گی۔
سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ سابق ون ڈے کپتان اظہر علی کو انگلش کنڈیشنز میں اوپنر کی حیثیت سے احمد شہزاد کے ساتھ موقع دینے پر متفق ہوگئے ہیں۔
البتہ کامران اکمل کے چھوٹے بھائی عمر اکمل کو یکم جون سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاور ہٹر کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ عمر اکمل کو خراب فٹنس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز جانے والی ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے والی ٹیم سے اوپنر کامران اکمل ، بیٹسمین آصف ذاکر اور لیفٹ آرم اسپنر محمد اصغر کو ڈراپ کردیا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پندرہ رکنی ٹیم کی فہرست آئی سی سی کو بھیج دی ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر اس ٹیم میں تبدیلی 24مئی تک کی جاسکتی ہے۔24مئی سے ٹیمیں انگلینڈ پہنچنا شروع ہوجائیں گی جہاں وہ وارم اپ میچ کھیلیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے ٹیم انتظامیہ سے مشاورت کے بعد پندرہ رکنی ٹیم کو حتمی شکل دے دی ہے۔
اس فہرست میں کامران اکمل،آصف ذاکر اور محمد اصغر کا نام شامل نہیں ہے۔ جبکہ اظہر علی کو اوپنر کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔
اظہر علی کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کےدورے کے بعد کپتان سے ہٹا کر سرفراز احمد کو کپتان مقرر کیا گیا تھا۔
اظہر علی ویسٹ انڈیز جانے والی ون ڈے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے میں ناکام رہے تھے۔ اظہرعلی نے 31 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کی جن میں سے ٹیم نے12میچ جیتے، 18 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ کا نتیجہ برآمد نہ ہوسکا۔
ان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے سری لنکا، زمبابوے، آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیتیں جبکہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف وہ فتح حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ اب ان کو کامران اکمل کی جگہ ملی ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے پاکستان کے پندرہ ممکنہ کھلاڑیوں میں سرفراز احمد (کپتان)، اظہر علی، احمد شہزاد، بابر اعظم، شعیب ملک، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن علی، عماد وسیم، جنید خان، محمد عامر، وہاب ریاض، جنید خان، محمد حفیظ ، اور شاداب خان شامل ہوں گے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment