بدھ, 08 مئی 2024


پاکستان اور ویسٹ انڈیز سیریز دو دن دور

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ جمعے سے جمیکا میں شروع ہوگا، ٹیسٹ سیریزسے پہلے ہونے والے واحد تین روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ اور بولنگ دونوں ہی بری طرح ناکام رہیں۔ جمیکا میں کھیلے گئے ٹور میچ کے آخری دن قومی ٹیم 192 رنز پر ڈھیر ہو گئی، حسن علی اَن فٹ ہونے کے باعث بیٹنگ کےلیے نہ آسکے، سرفراز احمد 50 اور احمد شہزاد 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اسد شفیق 23 اور شان مسعود 14 رنز بنا کر ڈبل فیگر میں داخل ہوئے۔ ویسٹ انڈیز پریزیڈنٹ الیون نے دوسری اننگز 227 رنز کی برتری کے ساتھ شروع کی لیکن پاکستانی بولرز 42 اوورز میں صرف دو وکٹیں ہی حاصل کر سکے، ہوم ٹیم نے 152 رنز اسکور کیے، کیرن پاول 84 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعہ سے جمیکا میں کھیلا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment