اتوار, 19 مئی 2024


پی سی بی نے پاکستانیوں کے دل توڑدیئے

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے سیزن میں چھٹی ٹیم خریدنے کے خواہشمند افراد سے بولی طلب کر رکھی ہے اور اب 5 اضلاع کے نام بھی شارٹ لسٹ کر لئے گئے ہیں جن میں سے کوئی ایک ٹیم شامل کی جائے گی۔
پی سی بی نے جن 5 اضلاع کے نام شارٹ لسٹ کئے ہیں انہیں دیکھ کر پاکستانیوں کے دل ٹوٹ گئے ہیں کیونکہ ان میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو سرے سے شامل ہی نہیں کیا گیا اور پاکستانیوں کی بھرپور خواہش اور مطالبہ تھا کہ پی ایس ایل میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم آزاد کشمیر یا گلگت بلتستان سے ہونی چاہئے۔
پی سی بی نے صوبائی نمائندگی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں رینکنگ کے مطابق میرٹ پر حیدر آباد، ڈیرہ مراد جمالی، فاٹا، فیصل آباد اور ملتان کے نام شارٹ لسٹ کئے ہیں اور شائقین کرکٹ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے نام شامل نہ کئے جانے پر خاصے مایوس ہوئے ہیں۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پی ایس ایل ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں ایک بیان میں کہا تھا کہ پی ایس ایل میں چھٹی ٹیم کے طور پر کشمیر کو متعارف کرانا میرا خواب ہے لیکن بالآخر جب یہ مرحلہ آن پہنچا ہے تو نجم سیٹھی سمیت پی سی بی حکام نے بھی آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو یکسر نظرانداز کر دیا ہے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment

comment1

  • Comment Link KelfextTase

    KelfextTase

    21/07/2017

    Cephalexin Mixed cheap cialis Want To Buy Shipped Ups Dutasteride Visa Medicine