جمعہ, 03 مئی 2024


بین الاقوامی فٹبال کھلاڑیوں کا پرتپاک استقبال

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس)عالمی شہرت یافتہ 7 فٹ بالرزپاکستان پہنچ گئے اوراس موقع پرپاک فوج کے اعلیٰ حکام نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ تمام کھلاڑی خصوصی پروازکے ذریعے اسلام آباد پہنچے
کھلاڑیوں میں برازیل سے تعلق رکھنے والے گوئچورونالڈینو، رابرٹ پائرز بھی شامل ہیں جبکہ برطانیہ کےریان گگز، ڈیوڈ جیمز، فرانس کے نیکولس انیلا، ہالینڈکے جارج بوٹنگ اورپرتگال کے لوئس بوامورٹ خصوصی پرواز کے ذریعے دبئی سے اسلام آباد پہنچےہیں۔
تمام کھلاڑیوں کو پاک فوج کی انتہائی سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں لے جایا گیا۔
ذرائع کے مطابق کھلاڑی واپس راولپنڈی آئیں گے جہاں اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات متوقع ہے جبکہ دوپہر کو تمام کھلاڑیوں کو کراچی روانہ کیا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment