جمعہ, 17 مئی 2024


پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
ابوظہبی میں کھیلے جارہے 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، سری لنکا کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈک ویلا اور اپل تھرنگا نے کیا، دونوں کھلاڑیوں نے 50 رنز کی اوپننگ پارٹنر شپ قائم کی تاہم 59 کے مجموعی اسکور پر ڈک ویلا 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، اس وقت وکٹ پر اپل تھرنگا اور چندیمل موجود ہیں جب کہ سری لنکا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 92 رنز بنالیے ہیں۔
قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کی جگہ امام الحق اور بولر عماد وسیم کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے جب کہ سری لنکن ٹیم میں بھی 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی برتری حاصل ہے تاہم آج کا میچ جیتنے کی صورت میں قومی ٹیم سیریز اپنے نام کرلے گی، پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 83 جب کہ دوسرے ون ڈے میں 32 رنز سے شکست دی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment