جمعہ, 17 مئی 2024


پی ایس ایل میچزکےحوالےسےکراچی اسٹیڈیم کےسیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ رگ ڈاکسن نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ کر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق رگ ڈاکسن نےکراچی نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کرنے کے ساتھ پی ایس ایل کے 3 میچز کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈاکسن کی آمد کے موقعے پر نیشنل اسٹیڈیم کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جب کہ پولیس کی بھاری نفری نیشنل اسٹیڈیم میں تعینات تھی۔ رگ ڈاکسن نےنیشنل اسٹیڈیم کے دورے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ سلطان خواجہ سے بھی ملاقات کی۔ آئی جی سندھ نے رگ ڈاکسن کو میچز کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا جب کہ مراد علی شاہ انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ رگ ڈاکسن اتوار کی شام دبئی سے کراچی پہنچے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment