اتوار, 19 مئی 2024


قومی ٹیم میں واپسی کے لیےعمراکمل کی نئی کوشش

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی ٹیم کے واپسی کے خواہاں مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل نے قائد اعظم ٹرافی میں شاندار سنچری اسکور کرڈالی۔
ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں یونائیٹڈ بینک کی ٹیم پہلی اننگز میں 178رنز پرآل آؤٹ ہوئی، حبیب بینک کی ٹیم جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 125 ہی بنا سکی اور یوں یونائیٹڈ بینک کو 53رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ،دوسری اننگز میں بھی یونائیٹڈ بینک کی ٹیم مشکلات کا شکار تھی ۔
عمر اکمل نے حماد اعظم کے ساتھ ملکر ٹیم کو309رنز بنانے میں مدد دی ، اس دوران عمر اکمل نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی12ویں سنچری بھی مکمل کی ، وہ محض114گیندوں پر20چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 116رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،27سالہ ٹیسٹ کرکٹر اب تک 83فرسٹ کلاس میچز میں43.92کی اوسط سے 5798رنز سکور کرچکے ہیں جن میں12سنچریاں اور34نصف سنچریاں شامل ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment