جمعرات, 02 مئی 2024


ہماری ٹیم بیٹنگ میں توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہ کر پائی

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان سوزی بیٹس پاکستانی کرکٹرز کی صلاحیتوں کی معترف ہیں۔
ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سوزی بیٹس کا کہنا تھا کہ گرین شرٹس نے بولنگ سے خاصا پریشان کیا، سیریز جیتنا خوش آئند ہے لیکن ہماری ٹیم بیٹنگ میں توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہ کر پائی،
 
اس کی ایک وجہ شارجہ کی کنڈیشنز بھی ہو سکتی ہیں لیکن میزبان بولرز نے خاص طور پر پہلے اور تیسرے میچ میں حیران کن کارکردگی دکھائی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment