ھفتہ, 18 مئی 2024


ویرات کوہلی کو سالانہ 12کروڑ روپے ملنے کا امکان

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)بھارتی کرکٹرز کی تنخواہوں میں بے پناہ اضافے کا امکان روشن ہو گیا جبکہ ویرات کوہلی سمیت ٹاپ کیٹیگری پلیئرز کو سالانہ 12 کروڑ روپے تک معاوضہ ملنے کا امکان ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئے کنٹریکٹ میں ٹاپ کیٹیگری پلیئرز کو 12 کروڑ روپے سالانہ مل سکتے ہیں ،اس وقت وہ 2 کروڑ روپے سالانہ وصول کرتے ہیں ،اسی طرح بی اور ڈی گریڈ پلیئرز کے معاوضے بھی بالترتیب 8 اور 4 کروڑ سالانہ ہونا ممکن ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں کپتان کوہلی، دھونی اور کوچ روی شاستری نے بورڈ حکام سے ملاقات کی ،جس میں بھارتی پلیئرزکی تنخواہیں آسٹریلیا اور انگلینڈ کے پلیئرز کے مقابلے میں بہت کم ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment