بدھ, 08 مئی 2024


پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)بھارت نے پاکستان کوبلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست دے دی ،309کا ہدف بھارت نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا اس سے قبل پاکستان نے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر308رنز بنائے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے بلائنڈ ورلڈ کپ 2018میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹو ں کے نقصان پر 308رنز بنائے تھے جس میں کپتان نثار علی کی 47رنز کی اننگ قابل ذکر تھی۔
 
بھارت نے مطلوبہ ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد39ویں اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ،بھارت کی جانب سنیل رامیش 93،اجے ریڈی 62رنز کے ساتھ نمایاں رہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment