ھفتہ, 27 اپریل 2024


پاکستانی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستانی بچوں نے دورئہ آسٹریلیا میں بہتر کھیل سے روشن مستقبل کی نوید سنا دی۔
انڈر16 کرکٹ سیریز کے واحد ٹوئنٹی 20 مقابلے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا، آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر151 کا مجموعہ ترتیب دیا، یش پینڈینکر نے37رنز بنائے، سام راہیلے بھی 42 گیندوں پر 37رنز بناکر پویلین واپس ہوئے، جیٹ لائیبک 24 ،جیک فریزر میک گرک 21 اور بروک لارینس 20 رنز بناکر نمایاں رہے، عالیان محمود نے 25 رنز کے عوض 2 وکٹیں لیں۔
پاکستانی جونیئر ٹیم نے ہدف 17.2 اوورز میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، پہلی وکٹ 18 کے ٹوٹل پر گری جب خلیل الرحمان 17رنز بناکر ایم جے ہربیسٹ کوریٹرن کیچ تھماکر پویلین چلتے بنے، کپتان صائم نے ون ڈاؤن ملک مبشر نواز کے ہمراہ دوسری وکٹ کیلیے77 رنزکی شراکت بناکر مجموعے کو95 تک پہنچایا۔
اس موقع پر نواز (39)ایم جیکنز کی گیند پر بریزیل کا کیچ بن گئے، پاکستان کی تیسری وکٹ 132 پرگری،صائم ایوب 42 گیندوں پر 56 رنز جوڑنے کے بعد میدان بدر ہوئے ، شہریار رضوی 23 اور حسان عابد کیانی 11 پر ناٹ آؤٹ رہے، ایم ہربسٹ ، ایم جیکنز اور تنویرسانگھا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment