ھفتہ, 27 اپریل 2024


نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

دبئی: دوسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

دبئی ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بیٹنگ جاری ہے۔  ٹاس جیتنے کے بعد کپتان سرفراز احمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی میں ٹیسٹ کھیلنے والی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، ہر میچ نیا ہوتا ہے ، بہتر کھیل کی بھرپورکوشش کریں گے، دبئی کی وکٹ بیٹنگ کے لئے سازگار دکھائی دیتی ہے۔

گرین شرٹس میں امام الحق ،محمد حفیظ ، اظہر علی ، حارث سہیل ، اسد شفیق ، بابر اعظم ، سرفراز احمد ، بلال ، آصف ، یاسرشاہ ، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اجیت راول ، ٹام لیتھم ، کین ولیم سن ، راس ٹیلر ، واٹلنگ ، ہنری نکولس ، ڈی گینڈ ہوم ، ایش سوڈھی ، نیل ویگنز ، ٹرینٹ بولٹ اور اعجاز پٹیل پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ پہلے ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 4 رنز سے ہرا دیا تھا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment