جمعہ, 26 اپریل 2024


ٹیسٹ میچ کادوسراروز: قومی کرکٹرزکی اننگزجاری

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز جاری ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اب تکپاکستان نے 33 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اظہر علی اور فواد عالم 5،5 کے انفرادی اسکور پر کریز پر موجود تھے اور پاکستان کو اننگز کا خسارہ پورا کرنے کے لیے 187 درکار تھے۔

دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو مشکل صورت حال سے نکالا۔ 121 کے اسکور پر اظہر علی 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ فواد عالم اور اظہر علی نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 94 قیمتی رنزجوڑے۔

اظہر علی کے پویلین لوٹ جانے کے بعد فواد عالم کا ساتھ دینے کےلئے محمد رضوان میدان میں اترے۔

دونوں نے محتاظ انداز میں اسکور کو آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا ، اسی دوران فواد عالم نے اپنی نصف سنچری اسکور کی، 176 کے اسکور پر محمد رضوان 33 رنز آؤٹ ہوگئے ۔

رضوان کے بعد فواد عالم اور فہیم اشرف نے ساتویں وکٹ پر 102 رنز کی شراکت قائم کی ، اس دوران فواد عالم نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی تیسری سنچری جب کہ فہیم اشرف نے نصف سنچری بنائی۔ 278 رنز پر فواد عالم آؤٹ ہوئے انہوں نے 109 رنز بنائےجبکہ 295 رنز پر فہیم اشرف 64 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

یادرہےگزشتہ روز جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن پروٹیاز خلاف توقع بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے،

جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 220 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جب کہ ڈیبیو کرنے والے نعمان علی اور شاہین شاہ آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔220 رنز کے جواب میں پاکستانی کھلاڑی بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 33 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment