بدھ, 13 نومبر 2024


پاکستان کوآسٹریلیا کےخلاف تیسرےاورفیصلہ کن میچ میں جیت کیلئے 141 رنز کاہدف حاصل

آسٹریلیا نے پاکستان کو سہہ روزہ سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں جیت کیلئے 141 رنز کا ہدف دیدیا۔

پرتھ میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی ٹیم 31.5 اوورز میں 140 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنرز نے جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کی تاہم 20 کے مجموعی اسکور پر جیک فریزر میک گرک 7 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے، آرون ہارڈی 12 اور کپتان جوش انگلس 7، مارکس اسٹوئنس 8، ایڈم زمپا 13 گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹے۔ اوپنر میٹ شارٹ 22 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل سکے۔

میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے کے سبب کوپر کونولی 7 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے اور دوبارہ بیٹنگ کیلئے نہ آسکے، کینگروز کیلئے 8ویں وکٹ کی شراکت میں 22 رنز کی پارٹنرشپ قائم ہوئی تاہم شان ایبٹ 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے 3، 3 حارث رؤف نے 2 جبکہ محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا میچ میں فتح کیساتھ سیریز جیت کر دورے کو یادگار بنانا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر آسٹریلوی کپتان جوش انگلس نے کہا کہ میچ میں فتح یقینی بناکر سیریز اپنے نام کریں گے، پلئینگ الیون میں5 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ان میں کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، لانس مورس، شان ایبٹ اور اسپینسر جانسن شامل ہیں۔

پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابراعظم، کامران غلام، سلمان آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین

آسٹریلیا کا اسکواڈ؛
کپتان جوش انگلس، میٹ شارٹ، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، اسپینسر جانسن اور لانس مورس

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment