اتوار, 12 جنوری 2025


چیمپئینزٹرافی اسکواڈمیں صائم ایوب کی شمولیت کے حوالےسے رواں ہفتے فیصلہ کرلیا جائے گا

لاہور: چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کی شمولیت کے حوالے سے رواں ہفتے فیصلہ کرلیا جائے گا۔

گزشتہ دنوں لندن کے ماہر آرتھوپیڈک سرجنز ڈاکٹر ڈیوڈ ریڈفرن اور ڈاکٹر لکی جیاسیلن نے صائم ایوب کی انجری کا جائزہ لیا جبکہ ابتدائی تشخیص ٹخنے کو نقصان نہیں پہنچا اور صورتحال نارمل بتائی گئی۔

پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے شرٹس کے اسکواڈ میں صائم ایوب کی دستیابی کے حوالے سے رواں ہفتے فیصلہ کرلیا جائے گا جس کے بعد میگا ایونٹ کیلئے قومی ٹیم کے اعلان کا فیصلہ ہوگا۔

بل ازیں ڈاکٹر نے صائم ایوب کو 6 ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا جبکہ مزید ڈاکٹرز کا ایک پینل رپورٹس، ایکسرے سمیت دیگرصورت حال دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

اس صورت میں صائم ایوب کے چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ انکی عدم موجودگی میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان کی واپسی اور امام الحق کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کیلئے حتمی اسکواڈز کا اعلان 12 جنوری کو کیا جانا ہے تاہم ابھی تک بورڈ حکام صائم ایوب کی رپورٹس کا انتظار کررہے ہیں جس کے بعد فیصلہ چیئرمین پی سی بی کریں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment