بدھ, 03 مارچ 2021
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


آئی سی سی نے سال کے بہترین کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کیا جن میں پاکستانی کھلاڑی ایک بھی نہیں

ایمز ٹی وی:(دبئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نوازنے کے لئے کرکٹ فارمیٹس کے لحاظ سے کھلاڑیوں کی مختلف فہرستوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق ٹیسٹ کرکٹرآف دی ایئر کے لئےمچل جانسن، انجیلو میتھیوز اور ڈیوڈ وارنر کے نام شامل ہیں۔ ون ڈے کرکٹر آف دی ایئرکے لئے اے بی ڈیولیرز، مہندر سنگھ دھونی، کوئٹن ڈی کوک،ویرات کوہلی،اور ڈیل اسٹین کے نام فہرست میں شامل ہیں، اس کے علاوہ ٹی 20 کے لئے گیری بیلنس ،رنگنا ہیراتھ، یرون فیچ،ایلکس ہیلز،کورے اینڈریسن جمی نیشم اور بین اسٹروکس شامل ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے 2004 سے سال کے بہترین کھلاڑیوں اور امپائرز کو ایوارڈز دیئے جاتے ہیں تاہم اب تک پاکستان کی جانب سے محمد یوسف، عمر گل اور امپائر علیم ڈار کو ہی اس کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment