بدھ, 08 مئی 2024


میچ فکسنگ کے باعث فٹبالرکا قتل!

ایمز(اسپورٹس) میچ فکسنگ کی وجہ سے زندگی بھر کے لیے پابندی کا سامنا کرنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر الفریڈو کو قتل کردیا گیا۔ 2013میں ال سسلوا ڈور فٹبال فیڈریشن نے میچ فکسنگ کےالزام میں ان پرعمر بھر کے لیے فٹبال کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی، غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایل سلوا ڈور کے کھلاڑی اور نیویارک ریڈ بلز کے اسٹرائیکر الفریڈو پیچیو کوسانٹا آنا کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ہلاک کردیا۔ حکام کے مطابق پوچیو اپنے دوستوں کے ساتھ پیٹرول پمپ پر موجود تھے کہ اچانک ایک نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کردی جس سے پوچیو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ ان کے 2 دوست زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ الفریڈو پوچیو ریڈ بلز کی جانب 2002 سے 2013 کے درمیان 86 میچز کھیل چکے ہیں جب کہ 2013 میں دنیا سے باہر تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment