جمعہ, 26 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46


لائیسم اسکول نے کراچی یونائیٹڈ اسکولز فٹبال چیمپئن شپ جیت لی

ایمز ٹی وی (اسپورٹس)لائیسم اسکول نے فاؤنڈیشن پبلک اسکول کو تین گول سے شکست دے کر کراچی یونائیٹڈ اسکولز فٹبال چیمپئن شپ جیت لی۔

 

تفصیلات کے مطابق کے یو اسٹیڈیم کلفٹن میں کھیلے جانے والے کراچی یونائیٹڈ اسکولز فٹبال چیمپئن کے فائنل میچ میں لائیسم اسکول نے فاؤنڈیشن پبلک اسکول کو پنالٹی ککس کی بنیاد پر تین گول سے ہرا دیا۔ میچ کے مقررہ وقت میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی کوئی گول نہ کر سکے، جس کے سبب انہیں پنالٹی ککس دی گئیں، جس میں لائیسم اسکول کے عبداللہ یوسف نے تین گول کئے۔ اور فاؤنڈیشن پبلک اسکول کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی۔

کراچی یونائیٹڈ اسکولز فٹبال چیمپئن شپ کے ٹاپ گول اسکورر کا اعزاز فاؤنڈیشن پبلک اسکول کے عباس ذکی اور نیکسر کالج کے عبد اللہ چھیپا نے حاصل کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے چھ چھ گول کئے۔ جبکہ بیسٹ پلیئر کا اعزاز لائیسم اسکول کے شیراز تقی نے حاصل کیا۔ اور ٹورنامنٹ کے بہترین کوچ کا ایوارڈ لائیسم اسکول کے کوچ ارشد جمال کو ملا۔

کراچی یونائیٹڈ اسکولز فٹبال چیمپئن شپ میں اس سال کراچی کے اسکول اور کالجز کی 32 ٹیموں نے حصہ لیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment