ھفتہ, 11 مئی 2024


شاہیں جھپٹنے کو تیار

ایمزٹی وی(اسپورٹس) ایشیا کپ کا سب سے بڑا معرکہ آج ہو گا۔ بنگلہ دیش کے شیربنگلہ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی تفصیلات کے مطابق روایتی حریف ٹی ٹوینٹی میں دو سال بعد آمنے سامنے آئیں گے۔ دنوں ٹیمیں ٹی ٹوینٹی میں چھے بار آمنے سامنے آئیں لیکن پاکستان کو صرف ایک میچ میں کامیابی مل سکی۔ شاہین اس بار روایت بدلنے کو پرعزم ہیں۔ بھارتی کپتان دھونی کو لالہ جی پر برتری حاصل ہے دھونی کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے بتیس میچ جیتے اورچوبیس ہارے جبکہ لالہ جی پینتیس میچوں میں قیادت کرکے ٹیم کوسولہ میچ ہی جتواسکے۔ بھارت کا ٹی ٹوینٹی میں سب سے زیادہ اسکور دو سو اٹھارہ اور پاکستان کا دوسو تین ہے۔ ریکارڈز کے مطابق بھارت پاکستان سے آگے نظر آتا ہے لیکن شاہینوں کا بھرپور وار بھارتی سورماﺅں کو باآسانی دھول چٹا سکتا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment