جمعہ, 26 اپریل 2024


قومی ٹیم کا آخری میچ

ایمزٹی وی(اسپورٹس) ایشیا کپ میں آج پاکستان اپنا آخر میچ سری لنکا کےخلاف کھیلے گا جب کہ 6 مارچ کو ایونٹ کا فائنل بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے شہر میرپور کے شیربنگلا اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے ٹکرائیں گی ۔ سری لنکا نے 3 میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کر کے 2 پوائنٹس حاصل کئے اور پوائنٹس اسکورنگ ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے جب کہ گرین شرٹس نے بھی 3 میں سے صرف ایک میچ میں کامیابی حاصل کی تاہم کم ایوریج کے باعث 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے اورآج کامیاب ہونے والی ٹیم تیسری پوزیشن پرقبضہ جمائے گی جب کہ مینجمنٹ کی جانب سے آج کے میچ میں کپتان شاہد آفریدی کو آرام دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment