جمعہ, 10 مئی 2024


واپسی پر میری جیب میں گھر جانے کیلیے ٹیکسی کا کرایہ تک نہیں تھا

ایمزٹی وی(کھیل) سچن ٹنڈولکر نے ماضی کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایک زمانے میں انڈر15 میچ کھیلنے کے بعد پونے سے ممبئی واپسی پر میری جیب میں گھر جانے کیلیے ٹیکسی کا کرایہ تک نہیں تھا۔ بھارت کے لیجنڈ بلے باز اور آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے مینٹور سچن ٹنڈولکر نے اپنے ماضی کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ جب اندڑ 15 کرکٹ کھیل رہا تھا تو ایک مرتبہ پونے سے ممبئی جانے کے لئے میں دادر ریلوے اسٹیشن اترا، میرے پاس 2 بیگز بھی تھے لیکن اسٹیشن سے گھر جانے کے لئے ٹیکسی کا کرایہ نہیں تھا، جب مدد کی کوئی امید نظر نہ آئی تو مجھے اسٹیشن سے گھر تک پیدل سفر کرنا پڑا۔ واضح رہے کہ لٹل ماسٹر کا خطاب پانے والے سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکرکو ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں اور رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے اور انھوں نے 2013 میں کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment