پیر, 25 نومبر 2024


حکومت نے ملک میں انسداد منی لانڈرنگ کا قانون نافذ کردیا

ایمز ٹی وی (تجارت) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں انسداد منی لانڈرنگ کا قانون نافذ کردیا۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسحٰق ڈار نے تمام سرکاری اداروں اور متعلقہ حکام کو ان قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے انسداد منی لانڈرنگ کا قانون نافذ کردیا ہے، جبکہ حال ہی میں کمپنیز آرڈیننس بھی جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس آرڈیننس کے تحت قومی احتساب بیورو (نیب)، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مشترکہ کارروائی کا اختیار دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آف شور کمپنیوں کے خلاف کارروائی کے لیے گلوبل رجسٹر بنایا جارہا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment