پیر, 25 نومبر 2024


پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، مندی کا تسلسل برقرار، 100انڈیکس میں 148پوائنٹس کی کمی

 

ایمز ٹی وی (تجارت)پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، غیر ملکی سرمائےکے انخلاء اور سرکلر ڈیٹ میں اضافے کی اطلاعات پر مندی کا تسلسل برقرار، 100انڈیکس میں 148پوائنٹس کی کمی سے 48375.63پر آگیا ،مارکیٹ سرمائے میں بھی 2ارب روپے کی کمی تاہم ٹریڈنگ ویلیو میں گذشتہ روز کی نسبت 3ارب 60کروڑ کا اضافہ ،تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جاری مندی جاری ہے بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے مقامی سرمایہ کاروں کا بھی اعتماد بحال نہیں ہو رہا بدھ کو 100انڈیکس میں 147.78پوائنٹس کی کمی سے یہ 48523.41سے کم ہو کر 48375.63پوائنٹس پر آکر بند ہوا ۔ 30انڈیکس میں بھی 114.49پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی اور یہ 25742.61پر آگیا جبکہ آل شیئرز انڈیکس میں 7.16پوائنٹس کی معمولی کمی دیکھی گئی اور یہ 32958.95پوائنٹس پر بند ہوا بدھ کو مارکیٹ میں کل 27کروڑ 22لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جو کہ گذشتہ روز کی نسبت تقریباً 5کروڑ شیئرز زیادہ رہا اسی طرح ٹریڈنگ ویلیو میں بھی گذشتہ روز کی نسبت 3.60ارب روپے زیادہ رہی تاہم مارکیٹ کیپٹل میں گذشتہ روز کی نسبت 2ارب 8کروڑ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی مارکیٹ میں مجموعی طور پر 396کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا 163کے بھاو میں اضافہ 209کے بھاؤمیں کمی جبکہ 24کمپنیوں کے بھاؤمستحکم رہے بدھ کو سب سے زیادہ کاروبار ایز گارڈ نائن کے شیئرز کا ہوا دوسرے نمبر پر بینک آف پنجاب رہا جبکہ تیسر نمبر پر پاور سیمنٹ کے شیرز کا لین دین ہوا بدھ کو سب سے زیادہ اضافہ فلپس مورس کے بھاو میں ہوا اور اس کے شیئرز کی قیمت 123.69روپے بڑھ گئی دوسرے نمبر پر نیسلے پاکستان کے شیئرز کی قیمت بڑھی اور یہ 90روپے رہی اس کے برعکس رفحان میز اور وائتھ پاکستان کے شیئرز کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ بالترتیب 250اور 111.68روپے رہی ۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment