ایمزٹی وی(کالم/ رپورٹ)انڈس اسپتال کراچی کے ڈاکٹر فرید نے موروثی بیماریوں کی وجہ کزنز کے درمیان شادیوں کو قرار دے دیا۔
خاندان کے اندر کئی نسلوں تک شادیاں جنیاتی بے قاعدگیوں کا اہم سبب ہیں یہ بات انڈس اسپتال کراچی کے پیڈیاٹرک ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر محمد فرید الدین نے پریس کلب میں جنیاتی عارضوں پر پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔
انھوں نے کہا کہ ورلڈ ریئر ڈیزیز ڈے 28 فروری کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد ایسی بیماریوں کا سبب بننے والے جنیاتی بیماریوں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہوتا ہے یہ کم و بیش 100 بیماریوں کا ایک گروپ ہے ان میں سے کچھ پاکستان میں قابل علاج ہیں۔
ان موروثی بیماریوں کی اہم وجہ کزن کے درمیان یا ایک ہی خاندان اور قبیلے کے اندر کئی نسلوں تک ہونے والی شادیاں ہیں ضروری ہے کہ شادی سے قبل جینیاتی ٹیسٹ ضرور کرائے جائیں، 2013 سے اب تک پاکستان میں 350 کیس تشخیص ہو چکے ہیں لیکن صرف 10 فیصد کو علاج کی سہولت حاصل ہو سکی ہے باقی مریض علاج کا انتظار کررہے ہیں۔