Friday, 29 November 2024


لارڈزٹیسٹ: دوسرا دن، انگلینڈ کے 253 رنز، سات کھلاڑی آؤٹ

ایمزٹی وی( کھیل) لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں دوسرے روز کے اختتام پر پاکستان کاپلڑا بھاری ہے، انگلینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی۔ پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید چھیاسی رنز درکارہیں اور اس کی صرف تین وکٹیں باقی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لارڈز ٹیسٹ میں پہلی اننگز کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہو گیا ہے ،انگلینڈ نے پہلی اننگز میں پاکستان کے 339 رنز کے جواب میں 253رنز بنا لئے ہیں اور اس کے 7 کھلاڑی آﺅٹ ہو گئے ہیں۔ انگلینڈ کے اوپنر ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار رہے۔ ایلکس ہیلز 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، اوپنر ایلکس ہیلز راحت علی کا شکار بنے۔ تاہم کپتان الیسٹر کک اور جو روٹ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 110 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کر دیا۔ جوروٹ 48 رنز کے اسکور پر یاسر شاہ کی بال پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ محمد عامر کی گیند پر محمد حفیظ اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کیچ ڈراپ کئے۔ جیمز ونس 16 ، گیری بیلنس 6، جونی بیرسٹو 29 جبکہ معین علی 23رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ محمد عامر نے اپنی وکٹوں کا آغاز اللسٹرکک کی 81 رنز کی وکٹ گراکر دیا۔ دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر کرس ووکس 31 اور اسٹورٹ براڈ 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

Share this article

Leave a comment