Friday, 29 November 2024


پمزاسپتال میںایمرجنسی بلاک پر کام شروع

ایمزٹی وی(صحت)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) انتظامیہ نے شہریوں کے مطالبے پر مریضوں کی مشکلات کے ازالے کیلئے نئے ایمرجنسی بلاک کے قیام پر کام شروع کر دیا۔

پمز انتظامیہ کے مطابق اس ضمن میں تمام کام مکمل ہو چکا ہے اور عنقریب افتتاح کر دیا جائیگا، انتظامیہ کا کہنا ہے گزشتہ ماہ اس بلاک کا افتتاح کیا جانا تھا تاہم اس میں تھوڑا کا م باقی تھا جس کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا اور جلد نئے ایمر جنسی بلاک کا افتتاح کر دیا جائیگا جس سے مریضوں کی مشکلات میں کافی حد تک کمی آئے گی

Share this article

Leave a comment