ایمزٹی وی(صحت)جنوبی سوڈان میں ہیضے کی وباء پھیلنے کی وجہ سے مزید گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اقوام متحدہ کے ذرائع کے حوالے سے خبر شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان میں ہیضے کی وباء پھیلنے کی وجہ سے مزید گیارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ اس افریقی ملک میں ہیضے میں مبتلا مریضوں کی تعداد 72ہو چکی ہے، جن میں سے 36 دارالحکومت جوبا میں تشخیص کیے گئے ہیں۔ سوڈان کی حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کر لی ہیں۔ یونیسیف نے کہا ہے کہ اس وباء کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
ہیضے کی وباؤ پھیلنے کی وجہ سے مزید 11افراد ہلاک
- 20/07/2016
- K2_CATEGORY صحت و ٹیکنالوجی
- 1348 K2_VIEWS
Leave a comment