ایمزٹی وی( انٹرنیشنل) امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھارت پر تنقید کی ہے اور اپنے اداریے میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کو بھارت کی جمہوریت پربڑا دھبہ قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم جاری ہیں۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز بھی مقبوضہ وادی میں ہونے والے مظالم پر بھارت پر برس پڑا۔ اپنے اداریے میں نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ جس کے تحت بھارتی حکومت نے بھارتی فوج کو کشمیریوں کو گرفتار کرنے، گولی مارنے اور کسی بھی عمارت کو تباہ کرنے کے اختیارات دیئے ہیں کڑی تنقید کی زد میں ہے۔ امریکی اخبارنے مزید لکھا کہ مقبوضہ وادی میں برہان وانی کے قتل سے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچا۔ بھارتی حکومت نے اختیارات کو پتھر مارنے والے نوجوانوں کے خلاف استعمال کیا۔ امریکی اخبار نے اپنے اداریے میں یہ سوال بھی اٹھایا کہ کارروائیوں میں پیلٹ گن کیوں استعمال کی گئی۔ جس کے نتیجے میں چھرے لگنے سے کئی کشمیری جوان آنکھوں سے معذور ہوچکے ہیں۔ اداریے میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت کے اس قسم کے اقدامات سے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی راہ میں مزید رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔ اداریے میں اسے بھارتی جمہوریت کیلئے نقصان د ہ بھی قرار دیا ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں مظالم پرامریکی اخبارکی بھارت پرکڑی تنقید
- 23/07/2016
- K2_CATEGORY بین الاقوامی خبریں
- 1660 K2_VIEWS
Leave a comment