Friday, 29 November 2024


مصنوعات کی ایکسپورٹ سال 2015-16 میں کم ہوگئیں

ایمزٹی وی(بزنس)پاکستان سے ٹیکسٹائل سمیت اہم مصنوعات کی ایکسپورٹ سال 2015-16 میں کم ہوگئیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی مصنوعات کی برآمدات گزشتہ مالی سال 12.11فیصد کمی سے 20 ارب 80کروڑ 20لاکھ 41ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔ پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے گزشتہ روز مختلف شعبوں کی برآمدات کی تفصیلات جاری کردی گئیں جس کے مطابق مالی سال 2015-16 میں اشیائے خوراک کی برآمدات میں 12.56فیصدکمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال خوراک کی برآمدات 4 ارب 56کروڑ 39لاکھ 6 ہزار ڈالر سے گھٹ کر 3 ارب 99کروڑ 5لاکھ 5ہزار ڈالر تک محدود ہوگئی۔ فوڈ گروپ میں سب سے اہم چاول کی برآمد 8.60 فیصد کمی سے 1ارب 86کروڑ 3لاکھ 17 ہزار ڈالر رہی، اس دوران 42لاکھ 62ہزار 216 میٹرک ٹن چاول برآمد کیا گیا، باسمتی چاول کی برآمد 24فیصد اور دیگر اقسام کے چاول کی برآمد2.02 فیصد کم ہوئی، سی فوڈ، پھل، سبزیوں، تمباکو، گندم، تیل داربیج، چینی کی برآمد میں بھی کمی ہوئی صرف مصالحہ جات اور گوشت واسکی مصنوعات کی برآمد بالترتیب 15اور11فیصد بڑھی۔ اعدادوشمار کے مطابق معیشت میں ریڑی کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے شعبے ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں 7.42فیصدکمی ہوئی جس کے نتیجے میں ٹیکسٹائل کی برآمد13ارب 45کروڑ 39 لاکھ 9 ہزار ڈالر سے گھٹ کر 12ارب 45کروڑ57لاکھ 64 ہزار ڈالر تک محدود ہوگئی۔ روئی کی برآمد 48فیصدکمی سے 7کروڑ 66لاکھ 33ہزار ڈالر، کاٹن یارن کی 32 فیصد کمی سے 1ارب 26 کروڑ 18 لاکھ33ہزار ڈالر، سوتی کپڑے کی 10 فیصد کمی سے 2ارب 21 کروڑ 45 لاکھ 65ہزار ڈالر ڈالر، نٹ ویئر کی 1.54 فیصدکمی سے 2ارب 36کروڑ 94 لاکھ 78 ہزار ڈالر، بیڈ ویئر 4.14 فیصدکمی سے 2 ارب 1 کروڑ 60لاکھ 96 ہزار ڈالر، ٹاولز کی 0.41فیصدکمی سے 79کروڑ 38لاکھ 98ہزار ڈالر، خیمے وتار پولین 28.06 فیصدکمی سے 9کروڑ 10لاکھ 55ہزار ڈالر، آرٹ سلک وسنتھیٹک ٹیکسٹائل کی برآمد 12.89فیصدکمی 28کروڑ 79لاکھ 73 ہزار ڈالر اور میڈاپس کی ایکسپورٹ 3.5فیصد کمی سے 63 کروڑ 20لاکھ 12 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران صرف ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمد 4.83فیصد کے اضافے سے 2ارب 19کروڑ 63لاکھ 12ہزار ڈالر تک پہنچی۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال پٹرولیم گروپ و کوئلے کی مجموعی برآمد بھی 72.56فیصد کی کمی سے 16کروڑ 7لاکھ ڈالر تک محدود ہوگئی جبکہ قالین کی برآمد 18.23فیصد گھٹ کر9کروڑ 76لاکھ 80ہزار ڈالر، کھیلوں کے سامان کی ایکسپورٹ 4.73 فیصد کم ہو کر32 کروڑ 24 لاکھ 21 ہزار ڈالر، خام چمڑے کی 25.92فیصد کمی سے 36 کروڑ 25لاکھ 46ہزار ڈالر اور چمڑے کی مصنوعات کی 12 فیصدکمی سے 52 کروڑ 60لاکھ63ہزار ڈالر رہی، ایک سال کے دوران فٹ ویئر کی برآمد 16.68فیصد، کیمیکل و ادویہ کی 18فیصد، انجینئرنگ گڈز کی 15.34فیصد، جیولری کی 29 فیصد اور شیرے کی برآمد16.54فیصد گری جبکہ سیمنٹ کی ایکسپورٹ 27.58فیصدگھٹ کر 32 کروڑ 12 لاکھ 99 ہزار ڈالر اور گڑ و اسکی مصنوعات کی 56.42فیصد کمی سے 2 کروڑ49لاکھ 43 ہزار ڈالر ریکارڈ کی گئی، اس دوران صرف سرجیکل گڈز اور میڈیکل آلات کی برآمد میں 5 فیصد اضافہ ہوا اور جراحی وطبی آلات کی برآمد 34 کروڑ 11لاکھ33ہزار ڈالر سے بڑھ کر 35 کروڑ 83لاکھ 14ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔

Share this article

Leave a comment