Friday, 29 November 2024


گزشتہ مالی سال 20 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں

ایمزٹی وی(بزنس)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران ریکارڈ 20 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر تیئس ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں،جب کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 39فیصد اضافہ ہوا۔

گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے دوران پاکستان کو ریکارڈ 20ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی ہیں، جب کہ زرمبادلہ کے قومی ذخائر 23ارب ڈالر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئے اور دوران سال ملک میں کی جانے والی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 39فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادو شمار کے مطابق دوران سال تیل کی قیمت میں کمی سے حکومت کو بھرپور فائدہ حاصل ہوا ہے جس کی وجہ سے گزشتہ مالی سال 2015-16ءکے دوران کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ 2.525ارب ڈالر تک کم ہوگیا۔

Share this article

Leave a comment