Thursday, 28 November 2024


مشتاق رئیسانی مزید ریمانڈپر

ایمزٹی وی(بلوچستان) بلوچستان میگا کرپشن کیس میں گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے ریمانڈ میں دس روز کی توسیع کے بعد احتساب عدالت نے نیب کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی احتساب عدالت میں بلوچستان میگا کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب کی جانب سے مقدمے میں گرفتار سابق سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی اور اکاونٹینٹ میونسپل کمیٹی خالق آباد ندیم اقبال کو پیش کیا گیا۔

نیب نے عدالت سے مشتاق رئیسانی کے ریمانڈ میں مزید دس روز کی توسیع کرنے کی درخواست کی جس پر مشتاق رئیسانی کے وکیل کامران مرتضیٰ نے سوال کیا کہ نیب کی جانب سے تقریباً ریمانڈ مکمل ہونے کو ہے مگر اب تک کسی قسم کے ٹھوس شواہد عدالت میں پیش نہیں کئے گئے مزید ریمانڈ نہ دیا جائے

جس پر نیب کے وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ قانوناً نیب کسی بھی ملزم کو 90 روز تک اپنی تحویل میں رکھنے کا حق رکھتا ہے جس پر عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے مشتاق رئیسانی کو دس روز جبکہ اکاونٹینٹ میونسپل کمیٹی خالق آباد ندیم اقبال کو 15 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

Share this article

Leave a comment