Thursday, 28 November 2024


ورلڈ کپ 2015 کےوارم اپ میچزکے شیڈول کا اعلان،

ایمزٹی وی (کھیل) آٹھ فروری سے 13 فروری تک 14 وارم اپ میچز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلے جائیں گے اور ہر ٹیم دو میچز کھیلے گی۔ پہلے دن یعنی 8 فروری کو دفاعی چیمپئن بھارت اور 4 مرتبہ ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلیا کے درمیان ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں پہلا وارم اپ میچ کھیلا جائے گا جبکہ 9 فروری کو چار میچز کھیلے جائیں گے جس میں پاکستان بنگلادیش سے بلیک ٹاؤن میں ٹکرائے گا اور ساؤتھ افریقا کا مقابلہ سری لنکا، نیوزی لینڈ اور زمبابوے جب کہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان وارم اپ میچ ہوگا۔ 10 فروری کو آئرلینڈ کا مقابلہ اسکاٹ لینڈ اور بھارت اور افغانستان کے درمیان میچز ہوں گے۔

گیارہ فروری کو نیوزی لینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقا ، سری لنکا کا مقابلہ زمبابوے، متحدہ عرب امارات کا مقابلہ آسٹریلیا اور 1992 کے فائنل میں مدمقابل آنے والے پاکستان اور انگلینڈ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں آمنے سامنے ہوں گے۔ اسی طرح 12 فروری کو ویسٹ انڈیز اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کی ٹیم بنگلادیش سے ٹکرائے گی، 13 فروری کو متحدہ عرب امارات اور افغانستان کے درمیان میلبرن کے اوول گراؤنڈ میں آخری وارم اپ میچ ہوگا۔

ورلڈ کپ 2015 کا باقاعدہ آغاز 14 فروری کو نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا جو نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا جبکہ اسی روز میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور روایتی حریف انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment