Thursday, 28 November 2024


پاکستان کرکٹ بورڈ نےآف اسپنرسعید اجمل کے بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے لئے آئی سی سی سے رابطہ کرلیا

ایمزٹی وی (کھیل)  پاکستان کرکٹ بورڈ نے سعید اجمل کے مشکوک بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرانے کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے رابطہ کرلیا جب کہ ترجمان پی سی بی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی سی سی کے جواب کا انتظار ہے اور ای میل آنے کے بعد سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی کا آف اسپنر سعید اجمل کے ایکشن کا معائنہ انگلینڈ کی بائیو مکینکس لیب سے کرائے جانے کا امکان ہے۔

” دوسرا” کے موجد ثقلین مشتاق نے پی سی بی کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ سعید اجمل کے بازو کا خم 15 ڈگری کے اندر آچکا ہے اور لندن کے ٹیسٹ سینٹر سے دو مرتبہ ابتدائی ٹیسٹ کرایا گیا ہے جو کہ تسلی بخش رہا۔

پاکستانی جادوگر اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو رواں سال اگست میں مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے بعد ان پرعالمی کرکٹ کے دروازے بند کردیئے گئے جس کے باوجود وہ اب تک ایک روزہ میچزمیں بہترین بولرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔

Share this article

Leave a comment