Friday, 29 November 2024


’محمد‘ نام برطانیہ میں مقبول ترین-

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)

 برطانیہ میں نئے پیدا ہونے والے بچوں کے ناموں میں’محمد‘ مقبول ترین نام بن گیا ہے۔

برطانیہ میں جہاں مسلمان نام مقبول ہو رہے ہیں وہاں لوگ اپنے نوزائدہ بچوں کے نام مشہور ٹی وی سیریز ’گیم آف تھرونز‘ جیسے ڈراموں کے کرداروں کے ناموں پر بھی رکھ رہے ہیں۔

بے بی سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق محمد کے علاوہ دیگر اسلامی نام بھی زیادہ مقبول ہوئے ہیں۔ مثلاً لڑکیوں نے ناموں میں ’نور‘ اب نہ صرف پہلے 100 ناموں میں آ گیا ہے بلکہ اس سال یہ 29واں مقبول ترین رہا۔

اسی طرح ’مریم‘ 59 درجے اوپر آنے کے بعد لڑکیوں کا 35واں مقبول ترین نام بن گیا ہے۔

عمر، علی اور ابراہیم بھی اس برس لڑکوں کے 100 مقبول ترین ناموں میں شامل ہیں۔

سنہ 2014 میں برطانیہ میں لڑکیوں کا مقبول ترین نام صوفیہ رہا، جو کہ گذشتہ برس امریکہ، برازیل، سپین اور روس میں بھی مقبول ترین ناموں میں رہا۔

بچوں کے ناموں کے اندراج کے سرکاری رجسٹر کے برعکس بےبی سینٹر کے اعدا وشمار میں کسی نام کے مختلف ہجوں کو ایک ہی نام تصور کیا جاتا ہے، مثلاً Muhammad, Muhammed اور Mohammad تمام کا مطلب ایک ہی نام یعنی ’محمد‘ لیا جاتا ہے۔ 

گذشتہ برسوں کی طرح سنہ 2014 میں شاہی نام زیادہ غیر مقبول رہے۔ مثلاً ’جارج‘ پہلے دس ناموں میں نیچے آ کر 13ویں نمبر پر رہا۔ اسی طرح ’ولیم ‘ اور ’ہیری‘ جیسے شاہی ناموں کی مقبولیت میں بھی اس برس کمی آئی ہے۔

Share this article

Leave a comment