Friday, 29 November 2024


مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.09فیصد

ایمزٹی وی(بزنس)ملک میں ہفتہ وار افراط زر کی شرح معمولی کم ہو گئی۔ پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 28 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.09فیصد کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 1.94 فیصد کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتے مرغی، پیاز، کیلے اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی نے مہنگائی پر کنٹرول میں اہم کردار ادا کیا، اس دوران 9اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں تاہم سب سے زیادہ نرخ مرغی پر کم ہوئے، زندہ مرغی کی ملک میں اوسط قیمت ایک ہفتے میں 7.24 فیصد کی کمی سے 141.37 سے گھٹ کر 131.13 روپے فی کلوگرام ہوگئی جبکہ پیاز کی قیمت 5.74 فیصد کی کمی سے 30.24 روپے فی کلو، کیلے کی 3.40 فیصد کم ہو کر85.97 روپے فی درجن اور ٹماٹر کی قیمت 2.21 فیصد نیچے آ کر 83.27 روپے فی کلو ہوگئی، اس کے علاوہ سرخ مرچ پسی ہوئی (کھلی)، ایل پی جی، ویجیٹیبل گھی (کھلا/ تھیلی)، دال ماش اور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی کمی آئی۔

بیورو شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے15اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان میں لہسن5.60 فیصد، چینی 2.41 فیصد، اری6چاول2.13 فیصد، آلو1.87 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول1.86 فیصد، انڈے 1.54 فیصد، فی کپ تیار چائے1.53 فیصد، فی پلیٹ پکی دال1.06 فیصد، دال چنا1.04 فیصد، فی پلیٹ پکا گوشت0.65 فیصد، دال مسور 0.39 فیصد، آٹا0.39 فیصد، گندم0.36 فیصد، بکرے کاگوشت0.33 فیصد اور نہانے کا صابن0.30 فیصد مہنگا ہوا، اس کے علاوہ 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Share this article

Leave a comment