Friday, 29 November 2024


ونڈوز 10 استعمال کرنے کو ہوجائے تیار

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کی مفت اپ گریڈ کی آفر گزشتہ ہفتے ختم ہوگئی تھی اور اب اس آپریٹنگ سسٹم کو اپنے کمپیوٹر میں انسٹال کرنے کے لیے 119 ڈالرز یا 12 ہزار پاکستانی روپے سے زائد خرچ کرنا ہوں گے۔

تاہم کیا آپ کو معلوم ہے کہ اب بھی ایک ٹرک کے ذریعے آپ ونڈوز 10 کو مفت حاصل کرسکتے ہیں.مائیکروسافٹ نے گزشتہ سال جولائی میں ونڈوز 10 کو متعارف کراتے ہوئے ونڈوز 7 اور 8.1 کے صارفین کو نیا آپریٹنگ سسٹم مفت اپ گریڈ کرانے کی سہولت فراہم کی تھی۔

اگرچہ اب مفت اپ گریڈ کرنے کی سہولت ختم ہوچکی ہے مگر مائیکرو سافٹ نے خود ایک ایکسٹیشن کو پیش کیا ہے جس کے ذریعے کوئی بھی ونڈوز 10 کو مفت حاصل کرسکتا ہے۔آپ کو بس ایک ای ایکس ای فائل مائیکروسافٹ کی ویب سائٹ میں چھپے ایک لنک سے ڈاﺅن لوڈ کرنا ہوگی اور اس کے بعد ونڈوز 10 اپ گریڈ ہونے کا عمل بغیر کسی مشکل کے شروع ہوجائے گا۔

مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ اس نے ابھی اپ گریڈ ایکسٹیشن کو ہٹانے کی تاریخ کااعلان نہیں کیا جسے ہٹانے سے قبل لوگوں کو بتایا جائے گا۔ مائیکروسافٹ کی جانب سے 2 اگست کو ونڈوز 10 کی مفت اپ ڈیٹس کو متعارف کرایا جارہا ہے جس مین کورٹانا کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ براﺅزر ایج کے لیے ایکسٹیشنز اور بہت کچھ پیش کیا جائے گا۔

ابھی ونڈوز 10 استعمال کرنے والے صارفین کو کل صبح سے ونڈوز اپ ڈیٹس ملنا شروع ہوجائیں گی۔

Share this article

Leave a comment