Friday, 29 November 2024


بھارتی وزیرداخلہ کی پاکستان آمد

ایمزٹی وی (اسلام آباد) سارک وزرائے داخلہ کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہوگی، کانفرنس میں پاکستان، بھارت،بنگلہ دیش ، افغانستان، بھوٹان، نیپال اور سری لنکا کے ورزائے داخلہ شریک ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پہلےاور دوسرے روز ایڈیشنل سیکرٹریز اور سیکرٹری سطح کےسیشن ہوں گے، وزرائے داخلہ کا اجلاس چار اگست کو ہوگا جبکہ اختتامی سیشن سے وزیراعظم خطاب کریں گے، جس کے ایجنڈے میں دہشتگردی کی روک تھام کا مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر غور کیا جائے گا۔

SAARC

 

اسلام آباد میں ہونے والی وزرائے داخلہ کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ 3 اگست کو پاکستان پہنچیں گے۔واضح رہےہندوستانی وزیر داخلہ راج ناتھ ایک ایسے وقت میں پاکستان آرہے ہیں جب کشمیر میں 22 سالہ حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں اور جھڑپوں میں 50 سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

burhan wani 8617b150 45b1 11e5 a8da 005056b4648e

 

سارک کے وزرا ئے داخلہ کانفرنس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ، منشیات کی اسمگلنگ سے متعلقہ مسائل ، چھوٹے ہتھیاروں اور اس طرح کے دیگر چیلنجزکا مقابلہ کرنے کے لئے مربوط اور ٹھوس کوششیں زیر بحث لائی جائیں گی جبکہ کانفرنس کے ایجنڈے میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر غور کیا جائے گا۔

Share this article

Leave a comment