Friday, 29 November 2024


بادام بہت سے امراض میں مفید

ایمزٹی وی(صحت)انڈوں اور گوشت کا کم جبکہ گریوں اور دالوں کا زیادہ استعمال امراض قلب، فالج اور دیگر امراض سے موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ میساچوسٹس جنرل ہسپتال کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ حیوانی چربی جیسے سرخ گوشت اور دودھ سے بنی مصنوعات کا کم استعمال جبکہ نباتاتی پروٹین یعنی دلیہ، بیج اور سبزیوں وغیرہ کا استعمال جلد موت کا خطرہ کم کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق سبزیوں اور گریوں کے استعمال کو ترجیح دینے سے امراض قلب سے موت کا خطرہ 12 جبکہ دیگر وجوہات سے موت کا خطرہ 10 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں حیوانی چربی کا بہت زیادہ استعمال دل کے مسائل کے باعث موت کا خطرہ 10 فیصد جبکہ دیگر وجوہات کے باعث موت کا خطرہ 12 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران ایک لاکھ سے زائد افراد کی طبی اور غذائی ریکارڈز کا جائزہ تین دہائیوں تک لیا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ پراسیس سرخ گوشت کا استعمال مکمل ترک کرکے سبزیوں، گریوں اور اجناس کو ترجیح دینے پر موت کا خطرہ 32 فیصد تک کم ہوگیا۔

محققین کے مطابق نتائج سے ندیہ ملتا ہے کہ غذائی پروٹین کے صحت پر طویل المعیاد اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ حیوانی پروٹین اور موٹاپے کے درمیان تعلق موجود ہے خاص طور پر اگر وہ ورزش یا جسمانی سرگرمیوں سے دور رہتے ہوں۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل جاما انٹرنل میڈیسین میں شائع ہوئی۔

Share this article

Leave a comment