Friday, 29 November 2024


ڈونلڈٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کو ’شیطان‘ قرار دیدیا

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) رپبلکن پارٹی امریکا کے صدارتی امیدوار ڈونلڈٹرمپ نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کے بعد انہوں نے اپنی حریف ہلیری کلنٹن کو ’شیطان‘ قرار دیدیا۔ ریاست پینسلوینیا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کے مقابلے میں ہلیری کلنٹن سے شکست کھانے والے برنی سینڈرز کو تنقید کانشانہ بنایا، ٹرمپ نے کہا کہ سینڈرز نے شیطان کے ساتھ سودا کیا ہے، ہلیری شیطان ہیں۔ اس سے قبل بھی رپبلکن امیدوار نے سینڈرز کی ہلیری کلنٹن کی حمایت کو شیطان کے ساتھ معاہدے کے مترادف قرار دیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ ڈیموکریٹک کے کنونشن میں عراق میں ہلاک ہونے والے ہمایوں خان کی والدہ غزالہ خان کا مذاق اڑایا تھا، انکا کہنا تھا کہ کنونشن میں خطاب کرنے والے خضر خان کی اہلیہ کو دیکھیں تو وہ وہاں خاموش کھڑی نظر آتی ہیں کیوں کہ انھیں کچھ نہیں کہنا تھا بلکہ شاید انھیں کچھ کہنے کی اجازت ہی نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس نفرت آمیز بیان کے بعد امریکہ بھر میں مزمت کا سلسلہ جا ری ہے،ڈیموکریٹ پارٹی کے نائب صدر کے لیے نامزد امیدوار ٹم کین نے ٹرمپ کے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مضحکہ خیز بیان تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹرمپ ذہنی طور پر فٹ نہیں ہیں۔دوسری جانب امریکہ میں ڈیموکریٹس اور رپبلکن رہنماؤں کی جانب سے مسلم فوجی کی والدہ کے بارے میں ڈونلڈٹرمپ کے بیان پر مذمت کا سلسلہ جاری ہے، سابق رپبلکن امیدوار جان مکین نے بھی اس معاملے پر ٹرمپ کی تنقید کی جبکہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں ٹرمپ کی جانب سے مسلم فوجی کیخلاف بات کرنے پر احتجاج بھی کیا گیا۔

یاد رہے شہید امریکی نژاد پاکستانی فوجی کے والد خضر خان نے جمعرات کو منعقد ہونے والی ڈیمو کریٹک کنونشن میں ایک تقریر کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ’میں آپ سے پوچھتا ہوں، کیا آپ نے کبھی امریکہ کا آئین پڑھا ہے؟ میں خوشی سے آپ کو اپنی کاپی دیتا ہوں،اس تقریر کے دوران ہمایوں خان کی والدہ ساتھ ہی کھڑی تھیں۔ مسلم فوجی کیپٹن ہمایوں خان سنہ دوہزار چار میں ستائیس سال کی عمر میں عراق میں کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

 

Share this article

Leave a comment