Friday, 29 November 2024


پاکستان میں بھارتی فلم پر پابندی

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پاکستانی سنسر بورڈ نے فلم ڈھشوم کو پاکستان میں ریلیز کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، جس پر بالی ووڈ اداکار فلم ورن دھون نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فلم ’ڈھشوم‘ کی نمائش پر پابندی لگادی گئی ، دنیا بھر میں 29 جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی گئی، فلم میں بالی وڈ اداکار ورن دھون، جون ابراہم اور جیکولین فرنینڈز شامل ہیں۔ فلم ڈھشوم پر پاکستان میں پابندی عائد ہونے کے بعد اداکار ورن دھون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ ’ڈھشوم کے پاکستان میں ریلیز نہ ہونے پر کافی افسردہ ہے، مجھے نہیں لگتا کہ فلم میں کسی بھی ملک کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، یہ غلط فیصلہ ہے۔

فلم کی کہانی بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سے متاثر ہوکربنائی گئی ہے، جس میں ایک کرکٹ کھلاڑی جسے پاکستان اور بھارت کے فائنل میچ سے قبل اغوا کرلیا جاتا ہے اور جس کی بازیابی کے لیے اداکار حرکت میں آتے ہیں۔

دوسری جانب بالی ووڈ اداکار ورن دھون نے پاکستان آنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ہمارے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور ایک دن وہ بھی پاکستان ضرور آنا چاہیں گے۔

Share this article

Leave a comment