Friday, 29 November 2024


اب وہی سیاست دان کامیاب ہوگاجوتجارت کےاسرارورموزسمجھےگا

ایمزٹی وی(آزاد کشمیر)گزشتہ روزانجمن تاجران مظفرآباد کے رہنما سردار عبدالر زاق خان کی جانب سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے عشا ئیہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ تاجر برادری کسی بھی معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت ر کھتی ہے ۔ بیروزگاری پر قابو نجی شعبے اور تاجروں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ آزاد خطے میں تجارت بڑھے گی تو روزگار کے مواقع پید ا ہونگے ۔ سرکاری شعبے میں ملازمتیں ختم ہو تی جارہی ہیں ۔ تمام پڑھے لکھے نوجوانوں کو نوکری دینا ممکن نہیں رہا ۔ اس لئے آزاد کشمیر کے تاجروں کو کاروبار میں وسعت پیدا کرنے کیلئے بلا سود یا آسان شرائط پر قرضے دئیے جائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے درجنوں بینک آزاد کشمیر میں کاروبار کر رہے ہیں۔ یہاں کے لوگوں کے اربوں روپے جمع ہیں فائدہ بینک اٹھارہے ہیں لیکن ان بینکوں کا آزاد کشمیر کے سماجی شعبے کی بہتری کیلئے کوئی کردار نہیں۔ امید ہے نئی حکومت اس جانب ضرور توجہ دے گی۔

صدر آزادکشمیر نے کہا کہ چین جنگی حکمت عملی سے نہیں بلکہ تجارت کے ذریعے دنیا کی نمبر ایک اقتصادی سپرپاور بن چکا ہے ۔ اب وہی سیاست دان کامیاب ہوگا جو تجارت کے اسرار و رموز سمجھے گااور تاجر برادری کو ساتھ لے کر چلے گا۔

Share this article

Leave a comment