Friday, 29 November 2024


امریکا نے پاکستان کی 30کروڑ ڈالرکی امداد روک دی

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)امریکا نے پاکستان کی تیس کروڑ ڈالرکی امداد روک دی، پینٹاگون نے امداد کے لئے سرٹیفیکیٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے قریبی اتحادی پاکستان کی امداد روکنے کا فیصلہ سامنے آیا، پینٹاگون نے تیس کروڑ ڈالر امداد دینے کے لئے سرٹیفیکیٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان پینٹاگون ایڈم اسٹمپ کے مطابق امریکی وزیردفاع ایشٹن کارٹر نے پاکستان کو امداد فراہم کرنے کے لئے سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے انکار کردیا ہے، امریکی میڈیا کا دعوی ہے کہ امداد روکنے کی وجہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی نہ کرنا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے اوباما انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کی امداد روکنے کا یہ پہلا موقع ہے، دو ہزار دو سے اب تک پاکستان کو چودہ ارب ڈالرز دئیے گئے ہیں، یہ رقم اسلحے کی خریداری اور ملڑی آپریشنز کے لئے استعمال کی گئی۔

واضح رہے کہ سال 2015 میں کانگریس نے پاکستان کو امداد جاری کرنے سے پہلے ایک شرط رکھی تھی کہ جب امریکی سیکریٹری دفاع حقانی نیٹ ورک کے خلاف پاکستان کی کارروائی سے مطمئن ہوں اور اس کا سرٹیفیکیٹ دیں گے، صرف اسی صورت میں پاکستان کو امداد دی جائے گئی۔

دوسری جانب واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان ندیم ہوتیانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کولیشن سپورٹ فنڈ کا انتظام پاک امریکا مشترکہ مفادات حاصل کرنے کیلئے تشکیل دیا گیا اور اس نظام کے تحت قبائلی علاقوں میں سیکورٹی کا نظام بہتر بنانے میں مدد لی۔

Share this article

Leave a comment