Thursday, 28 November 2024


بارشوں نے بڑی تباہی مچادی

ایمزٹی وی(بلوچستان)بلوچستان میں گزشتہ 2 روز سے ہونے والی بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی ریلوں کی زد میں آکر5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جب کہ کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

 

ہرنائی کے علاقے زردآلو میں گزشتہ روزتفریض کی غرض سے آنے والے 50 سے زائد افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے جن میں سے 25 افراد سیلابی ریلے کی نذرہوگئے تاہم ایف سی، پی ایم ڈی اے اوردیگرسرکاری اداروں کی کوششوں سے 20 کو بچا لیا گیا جب کہ ڈوبنے والے 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت سلال موسیٰ، سنیل، عدنان، فیصل اور عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ سبی کے قریب بھی کئی شہروں کے زیرآب آنے کا خدشہ ہے، محکمہ آب پاشی بلوچستان کا کہنا ہے کہ سبی کے قریب دریائے ناڑی میں 34 ہزارکیوسک کا سیلابی ریلا گزررہا ہے جس سے بھاگ اورحاجی شہرزیرآب آسکتے ہیں،سیلابی صورتحال کےباعث مقامی انتظامیہ کو الرٹ کردیاگیا ہے۔

 

واضح رہے کہ سندھ اور بلوچستان میں گزشتہ 3 برسوں میں انتہائی کم بارشیں ہوئی تھیں تاہم اس مرتبہ محکمہ موسمیات نے معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

Share this article

Leave a comment