Friday, 29 November 2024


افغانستان سے دو غیر ملکی اغوا

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کابل سے نامعلوم افراد نے دو غیر ملکی شہریوں کو اغو کر لیا ہے.ان دونوں کو اتوار کی صبح کابل شہر سے اغوا کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل سے دو غیر ملکی شہریوں کو اغواکرلیا،اغواکار افغان سیکورٹی فورس کے یونیفارم میں ملبوس تھے. افغانستان میں طالبان کی جانب سے پرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے،حالیہ کچھ عرصے کے دوران افغانستان سے کئی غیرملکیوں کو اغوا کیا گیا ہے.

یاد رہے کہ رواں سال جون میں بھارت سے تعلق رکھنے والے امدادی کارکن کو کابل سے اغوا کیا گیا تھا جبکہ اپریل میں فوج کے یونیفارم میں ملبوس مسلح افراد نے آسٹریلوی امدادی کارکن کو جلال آباد سے اغوا کیا تھا. افغانستان کے دارالحکومت کابل سےجون میں اغوا ہونے والی ہندوستانی خاتون کوجوڈتھ ڈی سوزا کوچھ ہفتے بعد بازیاب کروالیاگياتھا. اسی طرح گذشتہ سال جرمنی کی تعمیراتی کمپنی جی آئی زیڈ (گیز) کے دو امدادی کارکنوں کو مغوی بنایا گیا لیکن بعد میں انہیں رہا کر دیا گیاتھا.

رواں ہفتے کے آغاز میں افغانستان کے مغربی شہر ہیرات میں شدت پسندوں نے غیر ملکی سیاحوں کے قافلے پر حملہ کیا جس میں چھ سیاح اور اُن کا افغان ڈرائیور زخمی ہو گیا،غیر ملکی سیاحوں میں آٹھ کا تعلق برطانیہ،تین کا امریکہ اور ایک کا تعلق جرمنی سے تھا.

واضح رہے کہ ہیرات میں غیرملکی سیاحوں کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری طالبان کے ترجمان نےقبول کی تھی.

Share this article

Leave a comment