Friday, 29 November 2024


کرنٹ لگنے سے ریسکیو اہلکار جاں بحق

ایمزٹی وی(لاہور) اقبال ٹاون میں بجلی کے تار گرنے سے ایک ریسکیو اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے جنہیں شیخ زاید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لاہور کے علاقے اقبال ٹاون کے رضا بلاک سے گزرتے ہوئے ریسکیوکی آگ بجھانے والی گاڑی پر اچانک بجلی کے ہائی وولٹیج تار گر گئے۔

گاڑی میں کرنٹ آجانے کے باعث ڈرائیور مدثر موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دو اہلکار شہزاد جبار اورحامد زخمی ہوئے جنہیں طبی امدادکےلئے شیخ زاید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہائی وولٹیج تاریں گرنے سے ریسکیوکی گاڑی کو آگ لگ گئی جسے ریسکیوکی دوسری گاری نے فوری موقع پرپہنچ کر بجھایا۔ ڈی جی ریسکیو ارشد ضیا نے واقعہ پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے اہلکار کو شہید قرار دیا ہے

Share this article

Leave a comment