Friday, 29 November 2024


تعلیم ایک نیو کلیئر پاور جیسی حیثیت رکھتی ہے

ایمزٹی وی(تعلیم)صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کی زیر صدارت ویمن یونیورسٹی باغ کی سینیٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر حلیم خان،وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی ،ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن اور دیگر اراکین سینیٹ نے شرکت کی۔

سردار یعقوب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خطہ کے لیے تعلیم ایک نیو کلیئر پاور جیسی حیثیت رکھتی ہے وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جوتعلیمی میدان میں آگے ہوں باغ یونیورسٹی کے قیام میں سردار قمرالزمان خان کا بڑا کردار ہے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور اعلان کرتا ہوں کہ اگر 20سال بعد بھی کوئی ثابت کر دے کہ یہاں ایک بھی تقرری رشوت یا میرٹ سے ہٹ کر ہوئی ہے تو وہ اپنی رقم مجھ سے سو گنا زیادہ لے سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن پراپیگنڈا کرتے ہیں کہ یہاں دہشت گردوں کے کیمپ ہیں لیکن درحقیقت یہ ایک پرامن علاقہ ہے اس لیے ہماری خواہش تھی کہ ہم قلم لیکر دہشت گردی فرقہ پرستی ناانصافی اور جہالت کے خلاف کھڑے ہوں جس میں کامیاب رہے ، میں اپنے حکمرانوں کو یہ نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ وہ تعلیم کے فروغ میں دلچسپی لیں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ترقی کرسکیں اجلاس سے قبل کوئٹہ بم دھماکہ اور کشمیر کے شہدا کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی

Share this article

Leave a comment