Friday, 29 November 2024


زرعی قرضے لینے میں پنجاب پہلے نمبر پر

ایمزٹی وی(بزنس)زرعی ترقیاتی بینک (زیڈ ٹی بی ایل) نے 2015-16 میں 90 ارب 97 کروڑ 66 لاکھ روپے کے زرعی قرضے دیے، سب سے زیادہ زرعی قرضے پنجاب میں 74 ارب 29 کروڑ 76 لاکھ روپے کے دیے گئے، بلوچستان کے مقابلے میں گلگت اور آزاد کشمیر میں زیادہ زرعی قرضے تقسیم کیے گئے۔

زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے مالی سال 2015-16کے دوران 90ارب 97کروڑ 66 لاکھ روپے کے زرعی قرضے تقسیم کیے گئے ہیں، زیڈ ٹی بی ایل نے صوبہ پنجاب میں 74 ارب 29 کروڑ 76 لاکھ روپے، سندھ میں 12ارب 19 کروڑ 72 لاکھ روپے، خیبرپختونخوا میں 3ارب 62 کروڑ 43 لاکھ روپے، بلوچستان میں 24 کروڑ 89 لاکھ، گلگت میں 31 کروڑ 26 لاکھ، آزاد جموں وکشمیر میں 29کروڑ 60لاکھ روپے کے قرضے تقسیم کیے۔

واضح رہے کہ زیڈٹی بی ایل کو مالی سال 2015-16میں 102 ارب روپے کے زرعی قرضوں کی فراہمی کاہدف دیا گیا تھا تاہم بینک ہدف کا 89.2فیصد حاصل کرسکا جبکہ گزشتہ مالی سال کے لیے زرعی شعبے کو مجموعی طور پر 600ارب روپے کے قرضوں کی فراہمی کاہدف دیا گیا تاہم بینکوں نے 598.3 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جو مالی سال 2014-15 میں فراہم کردہ 515.9 ارب روپے کے زرعی قرضوں سے16 فیصد زیادہ ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment