Friday, 29 November 2024


حافظ سعید کی ڈرون حملے میں ہلاکت کا ایک اور دعویٰ

ایمزٹی وی(انٹرںیشنل)امریکی وزارت دفاع نے ایک مرتبہ پھر پاکستان اور افغانستان میں داعش کےاہم لیڈر حافظ سعید کو ڈرون حملے میں ہلاک کر نے کا دعویٰ کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صوبے ننگرہار میں 26 جولائی کو ایک ڈرون حملے میں پاکستان اور افغانستان میں داعش کے اہم ترین کمانڈر حافظ سعید ہلاک ہوگئے ہیں ۔

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے ترجمان گورڈن ٹروبریڈج نے بھی حافظ سعید کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ سعید امریکا اور اتحادی فورسز کے خلاف براہ راست حملوں میں شریک رہے ہیں اور ان کی کارروائیوں کی وجہ سے افغانستان خصوصاً ننگرہار میں ایک خوف کی فضا قائم تھی لیکن اب سعید خان عرف حافظ سعید کو ننگرہار کے ضلع اچن میں ایک فضائی حملے کے ذریعے ہلاک کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی افغان فورسز کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ حافظ سعید کو افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں تاہم داعش نے اس کی تردید کردی تھی۔

Share this article

Leave a comment